کیا نوکری پانے کے لیے کوئی اس طرح بھی محنت کرتا ہے؟

بدھ 28 جنوری 2015 11:14

کیا نوکری پانے کے لیے کوئی اس طرح بھی محنت کرتا ہے؟

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)22 سالہ الفریڈ کو گریجویشن کے بعد ہر جگہ درخواستیں دینے کے باوجود ملازمت نہ ملی تو اس نے ملازمت حاصل کرنے کا عجیب طریقہ ڈھونڈا۔ الفریڈ لندن کےواٹرلو اسٹیشن پر کئی ماہ تک اپنا سی وی لے کر کھڑا رہا۔

(جاری ہے)

اس کی ثابت قدمی بہت سے لوگوں کو بھا گئی اور اسے ایک ریکورٹمنٹ کمپنی میں مارکیٹنگ اینڈ پی آر پروجیکٹ منیجر کی نوکری مل گئی۔ اسے نوکری دینے والی کمپنی نے الفرڈ کی پرانی جگہ پر ایک نئی تصویر بنائی جس میں اس کے ہاتھ میں پکڑے بورڈ پر لکھاہے کہ میں اب (لوگوں) کو ملازمت دے رہا ہوں (Now I’m Hiring)۔ ٹوئیٹر پر اسی کی یہ تصویر کافی مشہور ہوئی۔