پانچ دن بعد مردہ بلی زندہ ہوگئی

بدھ 28 جنوری 2015 11:20

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)فلوریڈا کے ایک شخص ایلس ہٹسن (Ellis Hutson) کی بلی ،جس کا نام بارٹ ہے ، پانچ دن بعد قبر سے نکل آئی۔

(جاری ہے)

ایلس کا کہنا ہے کہ پانچ دن پہلے اس کی بلی کی کار کے ساتھ ٹکر ہو گئی جس سے وہ مرگئی۔ ایلس نے اچھی طرح یقین دہانی کی کہ بلی واقعی مر گئی ہے، جس کے بعد اسے دفنا دیا۔ پانچ دن کے بعد وہ بلی ہمسائے کے صحن سے نکل کر آئی اور کافی زخمی بھی تھی۔ ایلس اسے لیکر کر ہسپتال پہنچا جہاں بلی کا علاج جاری ہے۔