مجھے نوجوانوں کے ساتھ کام کر کے مزاآتا ہے‘امیتابھ بچن

بدھ 28 جنوری 2015 11:35

مجھے نوجوانوں کے ساتھ کام کر کے مزاآتا ہے‘امیتابھ بچن

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) بھارت کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنی آنے والی فلم شہمی تاب کی تشہری مہم کے موقع پر لندن کے تاج ہوٹل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں نوجوان باصلاحیت ہیں اپنے کام میں مہارت رکھتے ہیں مجھے نوجوانوں کے ساتھ کام کر کے مزاآتا ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت کی فلم دیوداس میں کافی بڑے بڑے اداکار کام کر چکے ہیں ان کی خواہش ہے کہ اگردوبارہ یہ فلم بنے تو اس میں کام کرکے خوشی محسوس کروں گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ لوگ ان کو لیجنڈ مانتے ہیں جب کہ وہ اج بھی خود کو عام فنکار سمجھتے ہیں۔ پاکستانی نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میری اداکاری اور فلموں کو پسند کیا جاتا ہے پاکستان میں ان کے چاہنے والوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے مجھے عزت دینے پر ان کا بھی مشکور ہوں۔انھوں نے بتا یا کہ وہ اس وقت تک200سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں اس وقت بھی ان کی کافی فلمیں زیر تکمیل ہیں جب تک صحت اجازت دے گی اس وقت تک فلموں میں کام کرتا رہوں گا۔