نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا

بدھ 28 جنوری 2015 11:58

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سات ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ کل جمعرات کو ولنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ کیویز کو سیریز میں 4-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ نے اس سے قبل ٹیسٹ سیریز میں بھی آئی لینڈرز کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔

(جاری ہے)

کیوی ٹیم نے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں آئی لینڈرز کو 3 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی تاہم سری لنکا نے دوسرا میچ 6 وکٹوں سے جیت کر سیریز برابر کر لی تھی، سیریز کا تیسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، اس کے بعد کیوی ٹیم مکمل طور پر سری لنکا پر چھائی رہی اور اس نے مسلسل اگلے تینوں میچز جیت کر سیریز میں 4-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :