ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ 23 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

بدھ 28 جنوری 2015 12:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ 23 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر شوکت جاوید نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان، بھارت، عراق، ایران، افغانستان اور سری لنکا شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 28 فروری تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں 30 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ان کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کے لئے بیرونی ٹیمیں 22 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گی۔

متعلقہ عنوان :