پی ایس ایف کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ بہتر بنانے کیلئے مارچ میں پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کیلئے بھجوائے گی

بدھ 28 جنوری 2015 12:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)پاکستان سکواش فیڈریشن نامور قومی کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری لانے کیلئے مارچ میں پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن ( پی ایس اے) کیلئے بھجوائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے بتایا کہ فیڈریشن رواں سال مارچ میں ٹاپ رینکنگ کے کھلاڑیوں فرحان زمان ‘ ناصر اقبال ‘ عامر اطلس ‘ دانش اطلس ‘ علی بخاری اور دیگر رینکنگ کے نامور کھلاڑیوں کو ان کی انفرادی رینکنگ میں مزید بہتری لانے کیلئے پی ایس اے کے ایونٹ کیلئے بھجوائیں گے اور فیڈریشن ان کھلاڑیوں کو سپانسر کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس اے نے پاکستان کو دو 25‘ 25 ہزار ڈالر والی بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی پاکستان کو دی ہے‘ یہ مقابلے رواں سال کے آخری تین مہینوں میں کھیلیں جائیں گے تاہم ان کے حتمی شیڈول کا اعلان بعد میں جاری کیا جائے گا۔ عامر نواز نے کہا کہ مارچ اور اپریل میں کراچی اور لاہور میں سرکٹ ون اور سرکٹ ٹو کا انعقاد بھی فیڈریشن کرے گی۔ جس میں قومی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔