معاشی تنگدستی کے سبب ’’چا چا ٹی ٹونٹی ‘‘ آسٹریلیا نہیں جا سکیں گے

بدھ 28 جنوری 2015 12:01

معاشی تنگدستی کے سبب ’’چا چا ٹی ٹونٹی ‘‘ آسٹریلیا نہیں جا سکیں گے
حافظ آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28۔جنوری 2015ء ) حافظ آباد کے رہائشی اور بڑی مونچھوں کے مالک ’’چاچا ٹی ٹونٹی ‘‘ محمد زمان آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی نہیں کر پائیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد زمان المعروف چاچا ٹی ٹونٹی کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت کئی دیگر ممالک نے میگا ایونٹ کے اخراجات برداشت کر نے کی پیشکش کی لیکن انہوں نے اسے ٹھکرا دیا تاہم اپنے ہی کرکٹ بورڈ نے منہ پھیر لیا ،حالات اب اس قابل نہیں رہے ہیں کہ اب اپنی مدد آپ کے تحت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جا سکوں۔

متعلقہ عنوان :