اب فٹ بال سمندر میں کھیلا جائے گا

بدھ 28 جنوری 2015 12:07

اب فٹ بال سمندر میں کھیلا جائے گا

بنکاک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) فٹ بال دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھیلا جانے والا کھیل سمجھا جاتا ہے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس کھیل کو دیکھنے اور پسند کرنے والے لوگ دنیا بھر میں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ لیکن اس کھیل کو اور پر کشش بنانے کے لیے تھائی لینڈ کے ایک جزیرے کے پاس سمند کے بیچ ایک انوکھی فٹ بال کی پچ تیار کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ انوکھی فٹ بال پچ شائقین کو سمندر کے پر کشش نظارے کے ساتھ ساتھ کشتی کا مزہ لینے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔ لیکن کک مارنے پر فٹ بال کا سمندر میں گر جانے کا خدشہ بھی بر قرار ہے۔ 3 سال قبل بنائی گئی یہ فٹ بال پچ یوں تو فٹ بال کے میدان سے کہیں چھوٹی ہے لیکن کھیل کے دوران لہروں میں ہونے والے اتار چڑ ھا وٴ پر تیرنا بھی بہت لطف دیتا ہے۔80فٹ لمبی اور 50 فٹ چوڑی یہ خوبصورت پچ سیاحت کے فروغ کے لیے بنائی گئی ہے۔ اور کچھ ہی عرصہ میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔ جہاں پہنچ کر وہ سمندر کا نظارہ کرنے کے ساتھ ساتھ فٹ بال کھیل کر اپنی سیاحت کا مزہ دو بالا کرتے ہیں۔