دورہ سعودی عرب کے بعد اوباما واپس امریکہ روانہ

بدھ 28 جنوری 2015 12:14

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) امریکی صدر براک اوباما سعودی عرب کے مختصر دورے کے بعد امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر براک اوباما نے اپنے وفد کے ہمراہ شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کی سعودی عرب میں چار گھنٹے قیام کے دوران اوباما نے شاہ سلمان عبدالعزیز سے دو طرفہ تعلقات، شام ،عراق ،فلسطین سمیت امت مسلمہ اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ امریکی صدر تین روزہ دورہ بھارت کے بعد سعودی عرب پہنچے تھے ۔

متعلقہ عنوان :