دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا

بدھ 28 جنوری 2015 12:25

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) دبئی کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو مسافروں کے اعداد و شمار کے مطابق مصروف ترین ہوائی اڈے کا اعزاز دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل یہ اعزاز برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ کے پاس تھا۔متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ 2014 میں دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سات کروڑ اور پانچ لاکھ مسافر آئے جبکہ ہیتھرو پر 6 کروڑ اسّی لاکھ مسافر آئے۔

(جاری ہے)

دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے۔ہیتھرو ایئر پورٹ کی ترجمان نے کہاکہ برطانیہ نے پچھلے 350 سالوں سے دنیا کے سب سے بڑے بندرگاہ اور ہوائی اڈا ہونے کا فائدہ اٹھایا ہے۔ لیکن ہیتھرو پر مزید گنجائش نہ ہونے کے باعث ہمارے پاس اب یہ اعزاز نہیں رہا ہے۔‘دبئی ایئرپورٹس کا کہنا ہے کہ 2014 میں مسافروں کی تعداد میں 6.1 فیصد اضافہ ہوا۔دبئی ایئرپورٹس کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید المکتوم کا کہنا ہے ’ہمارا مقصد دبئی کو ایوی ایشن کا عالمی سینٹر بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :