ہا کی کے فروغ کیلئے ملک بھر میں تربیتی کیمپ لگائے جائینگے ، سابق ہاکی او لمپین منصور ا حمد

بدھ 28 جنوری 2015 12:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) منصور ا حمد ہاکی اکیڈمی اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے مشترکہ تربیتی کیمپ کا بنیادی مقصد نئے ٹیلنٹ کیللئے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کر ناہیں اور ہاکی کو پاکستان میں ترقی اور فروغ دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ہاکی او لمپین منصور ا حمد نے بدھ کے روز اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

28 جنوری 2015ء کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ منصور ہاکی اکیڈمی اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے مشترکہ طور پر پہلے مرحلے میں 16 سال کی عمر کے نوجوانو ں کے لیے ہاکی کا ایک تربیتی کیمپ سپورٹس کمپلس اسلام آباد میں شروع کیا ہے جس کا بنیادی مقصد نئے ٹیلنٹ کو دنیا اور پاکستان میں روشناس کرواناہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 33 کھلاڑیوں کو منتحب کیا گیاہے جن کی عمر 16 سال تک کی ہے اور یہ ایک مہینے کا کیمپ ہے کیوں کہ آگے بچوں کے امتحانات شروع ہو ر ہے ہیں ۔

منصور ا حمد نے کہا کہ اس تربیتی کیمپ کے لئے تمام سہولیات پاکستان سپورٹس بورڈ مہیا کر رہا ہے اور بچوں کو یومیہ خرچہ بھی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کے دوسرے مرحلے میں 25 سے 30 بچوں کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا اور یہ کیمپ لمبے عرصے تک جاری رہے گا ۔ انہوں بتایا کہ چین کی ایک کمپنی کیلکسی میچوں کیلیے سپانسر کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ہمیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کر ہی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کے مستقبل میں پورے پاکستان میں اس طرح کے تربیتی کیمپ لگائے جاہیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کی شمولیت کو یقنی بنایا جاسکے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں میں ہاکی کے رجحان کو بھی بڑھایا جاسکے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کے فروغ اور ترقی کے لیے سکولوں اور کلجوں کی سطح پر اقدامات کر نے کی ضرروت ہے اور اس مقصد کیلیے حکومت اور غیرسرکاری اداروں کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :