کھلاڑیوں کو جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، شعیب ملک

بدھ 28 جنوری 2015 12:38

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، بگ بیش میں آل راؤنڈر کارکردگی نہ دکھا سکا،بھارت کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے باؤلرز کو سخت محنت کرنا ہوگی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ وارم اپ میچز میں قومی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی ایڈیلیڈ میں پاکستانی اسپنرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ وہاں کی سائیڈ باؤنڈریز مختصر ہوتی ہیں ۔

شعیب ملک نے کہا کہ آسٹریلیا میں بھی اسپنر کومشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اس لئے ہمیں فاسٹ پیسرز پر زیادہ توجہ دینا ہوگی ۔ غیر ملکی لیگ کے حوالے سے شعیب ملک نے کہا کہ بگ بیش میں جس طرح کی کارکردگی دکھانا چاہتا تھا اس طرح کی آل راؤنڈ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ بھارت کے ساتھ میچ کے حوالے سے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کی بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے ہمارے باؤلرز کو سخت محنت کرنا ہوگی