قومی اسنوکر چیمپیئن شپ اکتیس جنوری سے شروع ہوگی

بدھ 28 جنوری 2015 12:38

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) چالیس ویں قومی اسنوکر چیمپیئن شپ اکتیس جنوری کوکراچی میں کھیلی جائے گی ملک بھرسے پینتالیس ٹاپ کیوئیسٹس حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی جمخانہ میں ٹورنامنٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس سے منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالم گیر شیخ کا کہنا تھا کہ دس روزہ مقابلوں میں ملک بھر سے پینتالیس ٹاپ رینکنگ پلیئرز کو مدعو کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آصف ٹوبا چیمپیئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ ایونٹ کی مجموعی مالیت ڈھائی لاکھ روپے رکھی گئی فاتح کیوئیسٹ اسی ہزار روپے کا حقدار ہوگا۔ عالم گیر شیخ نے ایک سوال پر بتایا کہ رواں سال پاکستانی کھلاڑیوں نے تیرہ بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنی ہے جبکہ رواں سال اگست پاکستان ورلڈ سکس ریڈ اور ٹیم ایونٹ کی میزبانی بھی کرے گا۔