معیشت بحال ہوگی اورملکی تجارت میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا ‘راؤکاشف رحیم خاں ایڈووکیٹ

بدھ 28 جنوری 2015 12:42

سمندری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) تحصیل سمندری کے رہنما و حلقہ پی پی 60 کے رکن صوبائی اسمبلی راؤ کاشف رحیم خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ معیشت بحال ہوگی اورملکی تجارت میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا حکومت مسائل اورمشکلات کے باوجودعوام کے درینہ مسائل حل کرنے کیلئے خلوص نیت محنت لگن سے اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے یہ پوری قوم کی خوش قسمتی ہے کہ ہمیں وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف جیسے قائدین ملے جو ملک میں بلاتفریق عوام کی خدمت کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے زیادہ سنگین مسئلہ کوئی نہیں ہو سکتا جو ملکی خوشحالی کی راہ میں دیوار بن کر حائل ہے لیکن وزیر اعظم میاں نواز شریف اس عفریت سے نجات کے لئے پر عزم ہیں دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے پوری قوم کو متحد ہو نا پڑے گا تاہم حکومت دہشت گردی کے ساتھ ساتھ تمام بحرانوں کے خاتمے کے لئے بھی ہمہ وقت کوشاں ہیں اس سلسلے تمام تر ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے پٹرول بحران پر قابو پا لیا گیا ہے اور سازشی عناصر کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم فروری سے تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو رہی ہے جس سے مہنگائی میں خاطرخواہ کمی ہو گی انہوں نے کہا کہ بجلی بحران پر بھی بہت جلد قابو پا لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والے ہی ملک میں بحرانوں کے ذمہ دار ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوامی قوت اور اعتماد کے ساتھ سازشوں کا مقابلہ کر کے ملک کو ترقی کی جانب لے جانے کی جد وجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی بحرانوں سے چھٹکارا اورنجات حاصل کرنے پرپاکستانی شہری کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت احسن اقدامات کررہی ہے موجودہ ملکی صورتحال میں عوام اورسب جماعتوں کو وزیراعظم میاں نوازشریف سے تعاون ضروری ہے وہ دن دورنہیں جب ملک سے توانائی بحرانوں سمیت سب بحرانوں سے نجات مل جائیگی مہنگائی قابومیں آئے گی ۔