میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے‘راجہ اعجاز دلاور

بدھ 28 جنوری 2015 12:46

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) مسلم لیگ ن کے رہنماء و نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ۔ امن کی بحالی کیلئے تمام سیاسی ، مذہبی ، جماعتیں متحد ہیں ۔ تارکین وطن ملک میں سرمایہ کاری کریں ان کو تمام سہولیات فراہم کرینگے ۔

آزاد خطہ کے عوام کی مایوسی دور کرینگے ۔ میاں محمد نواز شریف آزاد خطہ کی تعمیروترقی کیلئے خاص ویژن رکھتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے برطانوی بزنس مین چوہدری فضل داد کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ استقبالیہ تقریب میں یونس طاہر ایڈووکیٹ ، آصف ایڈووکیٹ ،ملک قدیر ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

راجہ اعجاز دلاور نے کہا تارکین وطن ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں ملک میں زرمبادلہ بھیج کر ریڑ ھ کی ہڈی کاکردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا میاں نواز شریف صنعتکاروں ،سرمایہ کاروں کو خصوصی پیکج دینے کا اعلان کر چکے ہیں ۔اس لیے تارکین وطن اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں تا کہ بیروزگاری کا خاتمہ ہو اور ملک معاشی طور پر مزید مستحکم ہو سکے ۔ تقریب سے دیگر مہمانوں نے بھی خطاب کیا اور تارکین وطن کی خدمات کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :