مغوی کو قتل کر نے کی دھمکی ‘ دولت اسلامیہ کا تازہ ویڈیو قابل نفرت ہے ‘ جاپانی وزیر اعظم

بدھ 28 جنوری 2015 12:48

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ کا تازہ ویڈیو قابل نفرت ہے جس میں انھوں نے اغوا کیے جانے والے جاپانی شہری کینجی گوٹو کو آئندہ 24 گھنٹے میں قتل کر دینے کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے آغاز میں خطاب کرتے ہوئے جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اس ویڈیو سے ’متنفر‘ ہو گئے ہیں اور جاپانی حکومت نے اردن سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

انھوں نے وزیروں سے کہا کہ وہ ملک اور بیرون ملک دونوں جگہ جاپانی شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کریں۔اس سے قبل دولت اسلامیہ نے اتوار کو کہا تھا کہ اس نے ایک اور جاپانی مغوی ہارونا یوکاوا کو قتل کر دیا ہے۔ تنظیم نے یوکاوا کے لیے 20 کروڑ امریکی ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :