باغیوں کے حملے کے خلاف یورپی یونین کے رہنماوٴں نے روس کے خلاف جوابی کارروائی کا فیصلہ کرلیا

بدھ 28 جنوری 2015 12:48

کیف (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) یوکرین میں روس کی مداخلت اور روسی باغیوں کے حملوں کے خلاف یورپی یونین کے رہنماوٴں نے روس کے خلاف جوابی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے جس میں روس پر نئی سخت پابندیاں لگائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

یورپی وزرائے خارجہ کو ہدیت کی گئی کہ وہ 29جنوری کو برسلز میں ہونے والے اپنے اجلاس سے پہلے روس کے خلاف اقدامات کی تفصیلات طے کرلیں۔ ایک غیر معمولی مشترکہ بیان میں یورپی یونین کے رہنماوٴں نے یوکرین کے شہر ماریو پول پر ہونے والی اور متعدد شہریوں کی ہلاکت کا باعث بننے والی اندھا دھند گولہ باری کی مذمت کی یورپی لیڈروں نے روس سے منسلک معاہدے پر عمل درآمد کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین پر حملوں سے روسی عزائم کا اندازہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :