یمن ‘ حوثی شدت پسندوں نے مصالحتی کوششوں کے بعد ایوان صدر کے پرنسپل سیکرٹری احمد عوض بن مبارک کو رہا کر دیا

بدھ 28 جنوری 2015 12:49

صنعاء (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) یمن میں حوثی شدت پسندوں نے مصالحتی کوششوں کے بعد ایوان صدر کے پرنسپل سیکرٹری احمد عوض بن مبارک کو رہا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ا مصالحت کار حسام الشریحی نے میڈیا کو بتایا کہ حوثیوں نے احمد عوض بن مبارک کو مذاکراتی ٹیم کے حوالے کر دیا درایں اثنا یمن میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی جمال بن عمر نے بن مبارک کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بن مبارک کی رہائی سے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی میں کمی آئے گی اور متحارب فریقین کیدرمیان بات چیت کی فضاء سازگار ہو گی۔ انہوں نے تمام سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ وہ ملک کو بچانے کے لیے بات چیت کی راہ اپنائیں اور بندوق کا استعمال ترک کر دیں۔

متعلقہ عنوان :