عاصمہ لتا نے دو سال کے وقفے کے بعد فلم ”نشہ“سائن کر لی

بدھ 28 جنوری 2015 13:04

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) گلوکار و فلمسٹار عاصمہ لتا نے نئی پاکستانی فلم ”نشہ“سائن کرلی۔گزشتہ روز علامہ اقبال ٹاوٴن میں فلم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عاصمہ لتا ،ہدایتکار لیاقت علی ،پروڈیوسر ضیاء خان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ لتا کاکہناتھا کہ فلم کی کہانی بہت منفرد ہے جس میں معاشرتی برائیوں کو اُجاگر کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

فلم کے مرکزی کردار کے لیے ہدایتکار لیاقت علی نے دبئی میں رابطہ کیا اورجب واپس پہنچیں تو فلم کا اسکرپٹ دیکھنے کے بعد فلم کو سائن کیا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے دو سال کے وقفے کے بعد کوئی فلم سائن کی ہے ۔ہدایتکار لیاقت علی کاکہناتھا کہ نئی فلم کو اُردو ،پنجابی اور پشتو ورژن میں تیار کیا جائے گا۔اُمید ہے کہ اس سوشل موضوع کو ہماری عوام بے حد سراہے گی۔پروڈیوسر ضیاء خان کاکہناتھا کہ میری طرف سے ہدایتکار اور پوری فلم کی ٹیم کوبھرپور سپورٹ ملے گی ۔ میں کبھی بھی ڈائریکٹر کے کام میں مداخلت نہیں کرتا ۔ میری نئی فلم کا موضوع نہایت جاندار ہے۔انہوں نے بتایا کہ فلم کی عکسبندی فروری کے پہلے ہفتے شروع ہوجائے گی اور فلم کو اپریل کو نمائش کے لئے پیش کردیاجائیگا ۔

عاصمہ لتا نے دو سال کے وقفے کے بعد فلم ”نشہ“سائن کر لی

متعلقہ عنوان :