لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

بدھ 28 جنوری 2015 13:33

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بر قرار ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم بجلی کی عدم دستیابی کے باعث سخت عذاب میں مبتلا ہیں ، حکومتی دعوے دھرے رہ گئے ہیں۔۔سردیوں میں اس طرح کی لوڈ شیڈنگ ہمیں یہ پیغام دے رہی ہے کہ گرمیوں میں بجلی کی کوئی امید نہ رکھی جائے۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی سی کے مطابق بجلی کی پیداوار نو ہزار جبکہ طلب بارہ ہزار پانچ سو میگا واٹ ہے یوں تو بجلی کا زارٹ فال صرف تین ہزار میگا واٹ ہے لیکن اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ بجلی کی بندش سے ستائے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے تمام دعوے دھرے رہ گئے ہیں۔ پنجاب کے شہری علاقوں میں آٹھ سے دس اور دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو کرب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کا بحران قومی مسئلہ بن چکا ہے لیکن حکومت کا دھیان محض سڑکیں اور پل تعمیر کرنے کی طرف ہے۔

متعلقہ عنوان :