ضلع کونسل سانگھڑ کے کئی ماہ سے ملازمین تنخواہوں سے محروم

بدھ 28 جنوری 2015 13:36

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ضلع کونسل سانگھڑ کے کئی ماہ سے ملازمین تنخواہوں سے محروم‘ کرپٹ افسر کو برطرف کیا جائے‘ افسران ماہانہ لاکھوں روپے خردبرد میں ملوث ہیں‘ آل سندھ لوکل کونسل پیرا میڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن یونٹ سانگھڑ کے عہدیداران وممبران کا ضلع کونسل سانگھڑ سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ ودھرنا۔

اس موقع پر عبدالعزیز میمن‘ اللہ جڑیو کیریو‘ مشتاق لغاری‘ اسحاق بھٹو‘ محمد خان سنجرانی‘ کریم لاکھو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 2010ء سے سندھ حکومت وزارت بلدیات سے تنخواہوں کا بجٹ 59 لاکھ 6 ہزار روپے ہر ماہ آتے ہیں اس کے باوجود ضلعی افسر ضلع کونسل کے چیف محمد ابراہم عمرانی‘ ملازمین کی تنخواہوں میں لاکھوں روپے مبینہ خردبرد کی نذر کئے جارہے ہیں‘ ریٹائرڈ ملازمین قائم الدین انڑ‘ عطا اللہ بروہی کو مختلف حربوں سے رشوت لینے کے ساتھ مختلف بہانوں سے تنگ کرتا ہے‘ پیرا میڈیکل اسٹاف کے تین سالوں سے انکریمنٹ حکومت کی طرف اضافی بڑھائی تنخواہوں سے محروم رکھا گیا‘ چھوٹے ملازمین نائب قاصد‘ چوکیدار‘ بیلدار ودیگر ملازمین تنخواہیں نہ ملنے سے گھروں میں فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی افسر ضلع کنسل گزشتہ 2014 میں فروری میں 40 ملازمین اگست میں 2014 میں 26 بیلدار‘ نومبر 2014 میں 17 پیرا میڈیکل اسٹاف‘ دسمبر 2014ء میں ملازمین کی تنخواہیں ہڑپ کی گئیں‘ غیر قانونی ملازمین کو بھرتی کرکے مستقل ملازمین کی تنخواہیں ان کو دی جاتی ہیں‘ وزیراعلیٰ سندھ‘ صوبائی وزیر بلدیاتی‘ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ واعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ کرپٹ افسران کو فوری برطرف کرکے تحقیقات کی جائے‘ ملامزین کو تنخواہیں دی جائیں‘ احتجاجی مظاہرہ میں بیلدار‘ نائب قاصد‘ چوکیدار‘ میڈیکل اسٹاف سمیت سیکڑوں ملازمین نے شرکت کی‘ احتجاجی مظاہرے سے کھپرو میرپور خاص روڈ بلاک ہونے سے مسافر ٹرانسپورٹ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔