شجاعت ‘پرویزالٰہی اپنی جماعت بچانے کیلئے جتنے مرتن جتن کر لیں کامیاب نہیں ہو سکتے ‘ شاویز خان

بدھ 28 جنوری 2015 14:07

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی اپنی جماعت بچانے کے لئے جتنے مرتن جتن کر لیں وہ اپنی جماعت کو دوبارہ فعال کرنے میان کامیاب نہیں ہو سکتے ،آمر کی بنائی ہوئی جماعت ختم ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ (ق) لیگ آمرکی بنائی ہوئی جماعت ہے ،جو اب ماضی کاحصہ بن گئی ،پرویز الٰہی کے دور میں عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے لوٹ مار عروج پررہی ۔چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی جتنی مرضی جتن کر لیں ان کی جماعت اب دوبارہ زندہ نہیں ہو سکتی ۔