توانائی بحران سے نجات کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے‘حاجی غلام محمد صراف

بدھ 28 جنوری 2015 14:08

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ورثے میں ملے ہوئے بحرانوں کے خاتمہ کیلئے کامیاب جدوجہد کر رہے ہیں۔ توانائی بحران مسلم لیگ ن کو ورثے میں ملاہے‘ توانائی بحران سے نجات کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء حاجی غلام محمد صراف نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومتی حکمت عملی سے بہت جلد پاکستان توانائی اور معاشی بحران سے نجات حاصل کر لے گا۔

پاکستان کے ایشئین ٹائیگر بنانے کا خواب ہر حال میں پورا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہخادم الحرمین الشرفین شاہ عبداللہ کے انتقال سے پاکستان اور عالم اسلام ایک درد مند اور بہترین دوست سے محروم ہو گیا ہے۔کیونکہ شاہ عبداللہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ شاہ عبداللہ نے ہمیشہ ہی مسلم امہ کے اتحاد اور ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی کوششیں کی ۔ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔