‘ پاکستان مسلم لیگ ن قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گی‘چوہدری مشتاق گل

بدھ 28 جنوری 2015 14:08

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) قوم سے کیا ہوا ایک ایک وعدہ پورا کرنے کیلئے میاں نوازشریف اورمیاں شہباز شریف دن رات کوشاں ہیں‘ پاکستان مسلم لیگ ن قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن سرگودہا اقلیتی ونگ کے رہنما ء اور چےئر مین ہیو من اینڈ مینارٹیز افیئرپنجاب چوہدری مشتاق گل نے اپنی رہائشگاہ پر ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ قوم کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

دہشتگردی کا قلعہ قمعہ کرنے کیلئے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج حکومت کے ساتھ دہشتگردوں کے خاتمہ کے لئے کامیاب آپریشن کر رہی ہے۔ دہشتگردی کا ناسور ہماری جڑوں میں بیٹھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں دہشتگردوں کو عبرتناک شکست دیں گے۔ حکومت دہشتگردوں کا ملک بھر سے صفایا کر دیگی اور پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :