طوباس، اسرائیلی فوج کی جنگی مشقیں، فلسطینیوں کو گھروں سے بے دخل کردیا

بدھ 28 جنوری 2015 14:12

طوباس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) مقبوضہ فلسطینی شہر طوباس میں صہیونی فوج نے جنگی مشقوں کی آڑ میں خربہ بزیق قصبے کے کئی خاندانوں کو گھروں سے نکال دیا۔ جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی بچے اور خواتین سخت سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سے طوباس کے نواحی قصبے خربہ بزیق کے 19 خاندانوں کے 100 افراد کو گھر خالی کرنے کا حکم دیا اور کہا گیا کہ فوج اس علاقے میں جنگی مشقیں کررہی ہے۔ اس لئے فلسطینی وہاں سے نکل جائیں، ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جبرا ایک سو فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکالا گیاجن میں 60 بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :