اپالو سپورٹس نے ایمپیریل کلب کو 44 رنز سے ہرا دیا

بدھ 28 جنوری 2015 14:14

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) اپالو سپورٹس نے ایمپیریل کلب کو 44رنز سے شکست دیدی ۔ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 35 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جواب میں ایمپیرئیل کلب 30.2 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی۔