ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ سے ملک میں بیس بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، طاہر محمود

بدھ 28 جنوری 2015 14:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) : اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر طاہر محمود پاپانے کہا ہے کہ ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ سے ملک میں بیس بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ 23 فروری سے جناح سٹیڈیم ،اسلام آباد میں شروع ہو گاجس میں چھ ملکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان، بھارت، عراق، ایران ، افغانستان اور سری لنکا شامل ہیں ، ٹورنامنٹ 28 فروری تک جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لئے غیرملکی ٹیموں کو پاکستان میں لانے کے لئے پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر شوکت جاوید اور سیکرٹری خاور شاہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں،طاہر محمود نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں 30 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے ان کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد سے ہے اور مصدق حنیف کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ان کی رہنمائی میں پاکستانی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی-

متعلقہ عنوان :