پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری خاور شاہ کا قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دورہ

بدھ 28 جنوری 2015 14:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) : پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری خاور شاہ نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا، یہ تربیتی کیمپ ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کی تیاری کے سلسلہ میں جاری ہے جس میں 30 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ان کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد سے ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ 23 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہو گا جس میں چھ ملکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان، بھارت، عراق، ایران ، افغانستان اور سری لنکا شامل ہیں ، ٹورنامنٹ 28 فروری تک جاری رہے گا ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی،

متعلقہ عنوان :