دنیا بھر میں 50 کروڑ افراد ہیپاٹائٹس اور جگر کے دیگر امراض میں مبتلا ہیں‘حکماء

بدھ 28 جنوری 2015 14:26

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 50 کروڑ افراد ہیپاٹائٹس اور جگر کے دیگر امراض میں مبتلا ہیں جبکہ ہر سال 15 لاکھ افراد اس موذی مرض سے ہلاک ہو جاتے ہیں، قومی آبادی کا 3فیصد حصہ ہیپاٹائٹس بی اور7فیصد سی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اظہار حکیم عبدالوحید سلیمانی ، حکیم عروہ وحید سلیمانی، حکیم عمار وحید سلیمانی، حکیم محمد افضل میو، حکیم سید عارف رحیم، حکیم طارق خاں اور حکیم عبدالواحد راوی ریحان نے ادارہ فروغ طب یونانی پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے نے کہا کہ طب یونانی میں ہیپاٹائٹس کی تمام اقسام کا علاج موجود ہے۔ صدیوں سے حکماء ہیپاٹائٹس کا علاج ہربل جڑی بوٹیوں سے کرتے آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :