ہارون آباد‘محلہ محمد پورہ فقیروالی میں خاوند نے جائیداد اور بیٹے کے نام پر روپے نہ دینے پر اپنی بیوی زینب بی بی پر تیزاب پھنک دیا

بدھ 28 جنوری 2015 14:27

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)محلہ محمد پورہ فقیروالی میں خاوند نے جائیداد اور بیٹے کے نام پر روپے نہ دینے پر اپنی بیوی زینب بی بی پر تیزاب پھنک دیا جس سے نچلا دھڑ جل گیا نہایت تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریزاں نہایت غریب ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کا مطالبہ ۔ہارون آباد کی رہائشی زینب بی بی کی دوسری شادی فقیروالی محلہ محمد پورہ کے رہائشی محمد بوٹا سے ہوئی ۔

پہلے خاوند سے چار بچے اور تین بچیاں ہیں مضروب کی ماں فریدہ بی بی کے مطابق محمد بوٹا نے مکان ہتھیانے کے لیے ہی شادی کی تھی مگر میری بیٹی مسلسل مکان کے کاغذات دینے سے انکاری تھی جس اس کو متعدد بار تشدد بھی کیا گیا ۔چند روز قبل اس کے خاوند نے رات کے وقت اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے اس کا نچلا دھڑاور نسوانی اعضاء جل گئے اس کو ہسپتال ہارون آباد لایا جہاں سے اس کو بھاولپور ریفر کردیا گیا چند دن زندگی موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد غربت کا مارا خاندان علاج نہ کرا سکنے پر واپس ہارون آباد لے آیا ۔

(جاری ہے)

فریدہ بی بی مزید بتایا کہ ہم نے فقیروالی تھانہ کے ایس ایچ او جاوید گوندل کو درخواست دی جس نے فرضی کاروائی کی مگر مقدمہ درج نہ کیا الٹا ہمیں ہی دھمکیاں دیتا رہا ۔اس خاندان کا کہنا ہے کہ وہ نہایت غریب ہیں ۔زینب کے بھائی غلام عباس ، غلام فرید نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کی۔