براک اوباما کی جانب سے دی گئی رنگ و نسل اور مذہبی مساوات سے متعلق تقریر کا حصہ بننے پر فخر ہے ‘ شاہ رخ خان

بدھ 28 جنوری 2015 14:28

براک اوباما کی جانب سے دی گئی رنگ و نسل اور مذہبی مساوات سے متعلق تقریر ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) بالی ووڈ کے ادا کار شاہ رخ خان نے کہاہے کہ براک اوباما کی جانب سے دی گئی رنگ و نسل اور مذہبی مساوات سے متعلق تقریر کا حصہ بننے پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

اوباما کی جانب سے اپنی تعریف کیے جانے کے بعد اظہارتشکر کے طور پر کنگ خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ انھیں براک اوباما کی جانب سے دی گئی رنگ و نسل اور مذہبی مساوات سے متعلق تقریر کا حصہ بننے پر فخر ہے۔

شاہ رخ نے کہاکہ بدقسمتی سے براک اوباما بھنگڑا نہیں کر سکتے لیکن اگلی مرتبہ چھیاں چھیاں پر ڈانس یقینی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روزاپنے دورہ ہندوستان کے آخری روز نئی دہلی کے سری فورٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں امریکی صدر براک اوباما نے یونیورسٹی کے طلباء اور سرگرم کارکنوں سے خطاب کے دوران بولی وڈ انداز اختیار کیا۔

متعلقہ عنوان :