کھوئی رٹہ تحصیل کے تمام پرائیویٹ و سرکاری ادرے ومدارس کی گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلی

بدھ 28 جنوری 2015 14:30

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) کھوئی رٹہ تحصیل کے تمام پرائیویٹ و سرکاری ادرے ومدارس کی گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلی ،پھلنی ،رحیم آباد،راجدہانی سوہانہ،پیر خانہ،ٹھنڈی کسی،ڈاکخانہ ،کنڈ ،کھڈ اور دیگر علاقوں کے اداروں کے سربراہان ،اساتذہ اور بچوں نے مشترکہ ریلی نکالی ،ریلی نے پھلنی بازار سے راجد ہانی بازار تک پیدل سفر کیا اور الرحیم ماڈل کالج میں ایک عظیم اجتماع کی شکل اختیار کر لی ریلی کی قیادت بزرگ عالم دین میاں عبدلارشیدالحاج ماسٹر عبداللہ اور مولانا عبدالرشید کر رہے تھے مقررین میں قاری محمد یعقوب جامع حنفیہ غوثیہ پیر خانہ،قاری محمد اشفاق گورنمنٹ ہائی سکول سوہانہ،محمد عابد بھٹی کشمیر ماڈل سکول وکالج پھلنی ،مولانا عبدلرشید خطیب جامع البلال پھلنی،میاں عبدالرشید مہتمم جامع حنفیہ غوثیہ پیرخانہ،ارسلان زراعت ،محمد ذوالقرنین اورمحمد بنارس رحیم پرنسپل الرحیم ماڈل ڈگری کالج رحیم آباد پھلنی نے کہافرانس کے اخبار ات نے نبی مہربان علیہ السلام کی شان میں گستاخی کر کے عالم اسلام کے جذبات کو للکارا ہے حکومت پاکستان فرانس سے سیاسی و سفارتی تعلقات ختم کرے انھوں نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس بلا کر فرانسیسی دہشت گردی کا نوٹس لیا جائے فرانس سے تعلقات پر نظر ثانی کی جائے مسلمان اپنے نبی کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے حکومت پاکستان امت مسلمہ کی آواز بن کر فرانس کی حکومت سے بات کرے ورنہ اس سے تعلقات منقطع کر لئے جائیں اس موقع پرمقررین نے اپنے خطابات میں حکومت پاکستان سے اپیل کی گستاخ رسول کے مرتکب ہونے والوں کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کی جائے نبی پاک ﷺکی شان میں گستاخی کی کوئی گنجائش نہیں امت مسلمہ کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے تاکہ مسلم دنیا کے خلاف یورپ اور اور یہودی لابی کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردی کا نوٹس لیا جائے نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے اپنے عبرت ناک انجام کو تو پہنچیں گے مگر بحثیت مسلمان ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چائیے تاکہ کل قیامت کے روز ہمیں اپنے نبی کے سامنے سرخرو ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :