مظفر آباد ‘ضلعی انتظامیہ نے مختلف اداروں کے اشتراک سے دارالحکومت میں موسم بہار کے آغاز میں سپرنگ فیسٹیول منائیگی

بدھ 28 جنوری 2015 14:31

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ضلعی انتظامیہ نے مختلف اداروں کے اشتراک سے دارالحکومت میں موسم بہار کے آغاز میں سپرنگ فیسٹیول منائے گی ۔ اس بات کو فیصلہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں ہونے والی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنرمسعود الرحمن نے کی ۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سردار مبارک حیدر ، چیئرمین ترقیاتی ادارہ اسد حبیب اعوان ، ایس ایس پی عرفان کشفی ، ایکسئین شاہرات اور دیگر محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر مسعودالرحمن نے کہا کہ مظفرآباد کی خوبصورتی اور ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ مقامی طور پر اور دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں ۔ مظفرآبادکو اللہ تعالیٰ نے قدرتی حسن سے نوازہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے موسم سرما کے بعد جشن بہاراں منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس میں مختلف نجی و کمرشل اداروں کو اپنے سٹال وغیرہ لگانے کی دعوت دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کے دوران شہر بھر کی خصوصی طور پر صفائی کی جائے گی ۔ مختلف مقامات پر پھولوں کی خصوصی کیاریاں بنائی جائیں گی ۔ میر ا تنولیاں ، ساتھرا، دومیل کے مقامات پر شجرکاری ہوگی اور چنار کے درختوں کی شجر کاری کی جائے گی ۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مبارک حیدر نے بتایا کہ ان کا ادارہ شہر کی ترقیاتی کے لیے مسلسل ترقیاتی کام جاری کیے ہوئے ہے ۔

لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ادارہ اپنے وسائل سے فنڈز استعمال کر رہا ہے ۔ شہر میں جلد فروٹ منڈی اور ذبح خانہ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ چیئرمین ترقیاتی ادارہ اسد حبیب نے کہا کہ جو اراضی سرکاری مقاصد کے لیے خرید کی گئی ہے اس کا قبضہ تعمیراتی کمپنیوں کے حوالے کیا جارہا ہے ۔ بنک روڈ پر کسی بھی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی ۔ ہم نے پارکنگ پلازہ کھول دیا ہے سب لوگ اپنی گاڑیان وہاں پارک کریں ۔

متعلقہ عنوان :