کھوئی رٹہ میں عارف رضا ایڈوکیٹ کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بننے پر جشن

بدھ 28 جنوری 2015 14:31

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)کھوئی رٹہ میں عارف رضا ایڈوکیٹ کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بننے پر جشن کا سلسلہ جاری -جیالے مختلف ٹولیوں کی شکل میں گھروں سے نکل کر ڈھولک کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے بازار میں داخل ہوئے اور جئے مجید ،جئے مطلوب انقلابی کے نعرے لگاتے اور خوشی میں مٹھائی تقسیم اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے عارف رضا ایڈوکیٹ کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بننے پر مختلف مقامات کنڈ ، سملار ، بھیال ، ندی ، کرجائی ، گیائیں ، کھوڑ ، کوہمر ، سوہانہ ، کٹہڑہ اور کھوئی رٹہ بازار میں تقریبات کا انعقاد ،لنگر تقسیم کیا گیا مطلوب انقلابی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے محنتی ، ایماندار ، دیانتدار اور مخلص شخصیت کے اس منصب کے لیے انتخاب کیا موصوف کا انتخاب غریب پروری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے موزوں مفید ہے تقریبات سے مقررین کا خطاب تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ میں عارف رضا ایڈووکیٹ کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بننے پر جیالوں کا جشن کا سلسلہ جاری مختلف ٹولیوں کی شکل میں گھروں سے نکل کر بازار میں داخل ہو کر ڈھولک کی تھاپ پر رقص اور وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری مجید ، وزیر تعلیم و کالجز محمد مطلوب انقلابی کے حق میں نعرے لگاتے رہے مٹھائی تقسیم اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے کھوئی رٹہ کے مختلف مقامات کنڈ ، سملار ، بھیال ، ندی ، کرجائی ، گیائیں ، کھوڑ ، کوہمر ، سوہانہ ، کٹہڑہ اور کھوئی رٹہ بازار میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور لنگر تقسیم کیا گیا سب سے بڑی تقریب بجاڑ ہاؤس کنڈ اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زاہد بٹ ہاؤس کھوئی رٹہ میں ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے چےئرمین محمد رفیق بجاڑ ، حاجی منظو ر حسین بجاڑ ، عبدالقیوم صابری ایڈووکیٹ ، محمد فاروق بٹ، چوہدری سجاد کریم، زاہد بٹ ، قاضی اسد ، طارق چوہدری ، ظفر راجہ ودیگر نے کہا کہ موصوف کا اس مقصد جلیلہ پر فائز ہو نا باعث صد افتخار ہے سسکتی ہوئی انسانیت اور غریب پروری میں معاون ثابت ہو نگے مقررین نے کہا کہ عارف رضا ایڈووکیٹ خداترس اور جذبہ خدمت خلق سے سرشار ہیں امید واثق ہے کہ وہ اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید کار ہائے نمایاں میں کو دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے سابق روایات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مثالی کردار ادا کریں گے وزیر تعلیم و کالجز محمد مطلوب انقلابی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے محنتی ، ایماندار ، دیانتدار ، مخلص اور انتھک شخصیت کا اس منصب کے لیے انتخاب کیا موصوف کاانتخاب غریب پروری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے موزوں و مفید ہے امید کرتے ہیں کہ موصو ف عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے اپنے فرائض منصبی باحسن و خوبی انجام دیں گے ۔