پی آئی اے کو اگلے سال 14 جہاز لیز پر مل جائیں گے،حکومت نے مختلف ممالک کی کمپنیوں سے بات چیت مکمل کرلی
بدھ 28 جنوری 2015 14:37
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس و ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو اگلے سال 14 جہاز لیز پر مل جائیں گے اس سلسلے میں حکومت نے مختلف ممالک کی کمپنیوں سے بات چیت مکمل کرلی ہے‘ جہاز ملنے سے فیصل آباد کیلئے پی آئی اے کا پرانا شیڈول بحال ہوجائے گا جس کے تحت روزانہ دو پروازوں کے علاوہ ایک ہفتہ وار بین الاقوامی پرواز بھی بحال ہوجائے گی۔
انہوں نے سیلز ٹیکس ریفنڈ کیلئے تاجروں کو یقین دلایا کہ وہ آئندہ چند روز میں وزیراعظم سے بات کرکے ایف بی آر سے 102 ارب روپے کے ریفنڈ کی تاجروں کو ادائیگی کے سلسلے میں کام شروع کرادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس فنڈ کی واپسی کے بعد نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان کی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔(جاری ہے)
یہ بات انہوں نے بدھ کے روز ”اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔
28 جنوری 2015ء“ کو ایک خصوصی ملاقات میں بتائی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم بجلی‘ گیس اور پٹرول کی قلت کو دور کرنے کیلئے مسلسل متعلقہ وزارتوں کے علاوہ دنیا بھر کے مختلف ممالک سے رابطے میں ہیں اور انشاء اللہ جلداز جلد ملک سے بجلی‘ گیس اور پٹرول کا بحران ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے بیروزگاری کے خاتمے کیلئے مختلف پراجیکٹس پر کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت پانی و بجلی نے صنعتکاروں کو ان کی صنعتیں چلانے کیلئے گیس اور بجلی کی مسلسل سپلائی کا حکم دے دیا ہے جس سے برآمدات کیلئے کئے گئے معاہدوں کا ہدف پورا ہوجائے گا اور محنت کشوں کو روزگار بھی میسر آئے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.