گورنر (کے پی کے) کا باڑے کا دورہ محض دکھاوا تھا ‘ باڑہ آپریشن کے متاثیرین کا الزام

بدھ 28 جنوری 2015 14:40

خیبر ایجنسی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے متاثرین نے گورنر خیبر پختونخواہ کے باڑہ کے دورے کو محض رسمی اور دکھاوا قرار دے دیا ۔ حکومت کی بار بار یقین دہانیوں کے باوجودمتاثرین کی اپنے گھروں میں واپسی نہیں ہو سکی ۔ذرائع کے مطابق باڑہ آپریشن سے متاثرہ اور معروف سیاسی کارکن بازار گل کا کہنا ہے کہ گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد عباسی نے متاثرین کی اپنے گھروں میں واپسی سے متعلق فروری کے وسط میں جانے کا دعوٰی کیا تھا لیکن باڑہ کے متاثرین کی بڑی تعداد ان کے اسے دعوے سے معطمعن نہیں ہیں حکومت نے حال ہی میں متاثرین کی واپسی سے متعلق اعلان کیاتھا لیکن بد قسمتی سے پھر اسے بغیر کسی وجہ کے منسو خ کر دیا ان کا کہنا تھا کی گورنر کا دورہ محض ایک خانہ پر ی اور عوام کو دکھاوا تھا ان کا مقصد صرف سیکورٹی صورتحال پر حکام سے بریفنگ لینا تھی انہیں چاہئے تھا کہ متاثرین سے ملاقات کر تے لیکن وہ کسی بھی آئی ڈی پیز سے نہیں ملے ایک اور آئی ڈی پیز اقبال آفریدی کا کہناتھا آپریشن کے دوران متاثرین کے 70 فیصد سے ز ائد گھر مسمار ہوئے جن کو تعمیر کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

سابق قونصلر ہاشم خان کا کہنا تھا کہ 80 فیصد خاندان اپنے گھروں میں جانے کیلئے رضامند ہیں اگر حکومت باڑہ میں امن کے قیام کی یقین دہانی کرائے ۔ باڑہ تاجر ایسو سی ایشن کے صدر مقابلی خان کا کہنا تھا کہ باڑہ میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے 850 ملین کا تعمیراتی پیکیج باڑہ کی عوام کے ساتھ ایک مذاق ہے گزشتہ چھ ماہ سے جاری فوجی آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور اسکی بحالی کیلئے میلین نیہیں بلین روپوں کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :