بھارت انتہائی اہم ملک ہونے کے ناطے جوہری ہتھیار رکھ سکتا ہے‘ دلائی لامہ

بدھ 28 جنوری 2015 14:41

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) تبت کے روحانی پیشواء دلائی لامہ نے کہا ہے کہ بھارت ایک انتہائی اہم ملک ہے جوکہ جوہری ہتھیار رکھ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دلائی لامہ نے کہا کہ بھارت آبادی کے لحاظ سے بھی اور ویسے بھی خطے کا ایک بڑا ملک ہے اور اس ناطے وہ جوہری ہتھیار رکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں جوہری ہتھیاروں کے بالکل خلاف ہوں تاہم اگرچہ دنیا کے کچھ بڑے ممالک جوہری ہتھیار رکھ سکتے ہیں تو یقیناً بھارت بھی اس کا حق رکھتا ہے

متعلقہ عنوان :