ھنگو سے رپورٹنگ کرنے والے پروفیشنل صحافیوں کا ھنگو پولیس پر تحفظات کا اظہار

بدھ 28 جنوری 2015 14:46

ھنگو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) ھنگو سے رپورٹنگ کرنے والے پروفیشنل صحافیوں کا ھنگو پولیس پر تحفظات کا اظہار ،مسئلے کے حل تک پولیس کے تمام خبروں سے بائیکاٹ کا فیصلہ ،اس حوالے سے گزشتہ بدھ کے روز 28جنوری کو ھنگو پریس کلب میں ھنگو سے رپورٹنگ کرنے والے پروفیشنل صحافیوں جن میں اورکزئی پریس کلب اور کزئی یونین آف جرنلسٹس ھنگو پریس کلب ھنگو یونین آف جرنلسٹس کا ایک مشترکہ اجلاس ھنگو یونین آف جرنلسٹس کے صدر اسرار احمد اورکزئی منعقد ہوا ،اجلاس میں سینئر اور پروفیشنل صحافیوں عبدالمنعم خان بنگش، فضل کریم ،عمر فاروق اورکزئی ،زاہد مصری خان صالح دین اورکزئی ،عصمت اللہ اورکزئی عابد اللہ اورکزئی ،خان زمان اورکزئی عالم ذادہ ،محمد فخرالاسلام ،حبیب الرحمن ،عظمت حسین سمیت دیگر صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی ھنگو نے گزشتہ کچھ عرصہ سے ھنگو کے سینئر اور پروفیشنل صحافیوں کے خلاف ناروا رویہ اختیار کر رکھا ہے صحافیوں کو مسلسل نظر انداز کرنے اور بے جا تنگ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام صحافی پولیس اور خاص کر ایس ایچ او تھانہ ھنگو سٹی تمام کوریج کا بائیکاٹ کریں گے اور اگر کسی صحافی نے خلا ف ورزی کی تو ان کے خلاف مشترکہ پلیٹ فارم استعمال کیاجائے گا انہوں نے اجلاس میں پشاور پریس کلب کے صدر اور کوہاٹ پریس کلب سمیت جنوبی اضلاع کے تمام پریس کلبوں کے صدور اور خاص کر تمام خیبر پختونخواہ پریس کلبوں اور پاکستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ،نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر ،لاہور پریس کلب کے صدر ،کراچی پریس کلب کے صدر ،راولپنڈی پریس کلب کے صدر ،کوئٹہ پریس کلب کے صدر اور ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹس کے صدر سے ساتھ دینے اور اس سلسلے میں اپنے اپنے علاقوں اور پریس کلبوں میں احتجاج کرنے اور مذمتی بیانات جاری کرنے کی اپیل کی ہے کیونکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی انتہائی بااثر تھانیدار ہے ان کے خلاف ضلعی پولیس آفیسر بھی کاروائی کرنے سے قاصر ہے انہوں نے صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :