ضلعی حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب کے اپ لفٹ پیکج کے تحت 500 سے زائد ایس ایس ٹی‘ ای ایس ٹی اور دیگر ٹیچرز کو اگلے گریڈز میں ترقی دینے گریزاں

بدھ 28 جنوری 2015 14:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) ضلعی حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب کے اپ لفٹ پیکج کے تحت 500 سے زائد ایس ایس ٹی‘ ای ایس ٹی اور دیگر ٹیچرز کو اگلے گریڈز میں ترقی دینے گریزاں‘ 70 منظور نظر ٹیچرز کو ڈی پی سی کے ذریعے گریڈ 17 اور 18 میں ترقی دی گئی ہے ‘ گزشتہ کئی ادوار سے ڈی سی او ڈی پی سی کی میٹنگ بھی نہیں لے رہے ای ڈی او فنانس ‘ ضلعی حکومت کے بجٹ میں اضافے کے باعث اگلے گریڈز میں ترقی نہیں دے رہے ہیں ٹیچرز کا دعویٰ‘ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں ہر سال ڈی پی سی کی میٹنگ کے ذریعے محکمہ تعلیم کے ای ڈی او صاحبان کی جانب سے بھجوائے جانیوالے کیسوں کو ای ڈی او تعلیم کے ذریعے 50 فیصد پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کے کیس بھجوائے جاتے ہیں لیکن سرگودھا میں الٹی ہی گنگا بہہ رہی ہے محکمہ تعلیم کے اپ لفٹ پیکج کے تحت موصول ہونیوالی درخواستوں پر ڈی سی او سرگودھا‘ ڈی او تعلیم کے ذریعے اگلے گریڈز ترقی دینے کیلئے 29-09-2013 سے 2015ءء تک 4 سے 5 مرتبہ ڈی پی سی کی میٹنگز رکھ کر ملتوی کرچکے ہیں‘ مگر جو ایک یا دو بار میٹنگز ہوئی ہیں یہ میٹنگز ڈی سی او کی بجائے ای ڈی او فنانس عرفان سندھو کی سربراہی میں منعقد ہوئی ہیں 2011ءء سے 2015ءء میں اب تک ضلع سرگودھا میں گریڈ 17 اور 18 کے صرف اور صرف 70 منظور نظر ٹیچرز کو اگلے گریڈز میں ترقی دی گئی ہے اسی طرح میٹنگز میں گریڈ 9-8 اور 10 کے کچھ ملازمین کو ترقیاں دی گئی ہیں‘ اس وقت وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے خصوصی اپ لفٹ پیکج کے تحت سرگودھا میں 500 سے زائد ایس ایس ٹی‘ ای ایس ٹی ودیگر ٹیچرز ترقی کے منتظر ہیں متعدد ٹیچرز نے نمائندہ اردو پوائنٹ محمد تہور بلال اصغر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ای ڈی او فنانس ضلعی حکومت کے بجٹ پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے کیونکہ اگلے گریڈ میں ترقی ملنے سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ضلعی حکومت کو برداشت کرنا پڑتا ہے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ محکمہ تعلیم کے افسران اور کلرک من پسند ٹیچرز کو ڈی پی سی کے ذریعے اگلے گریڈز میں ترقی دے دیتے ہیں جبکہ عام موصول ہونیوالی ٹیچرز کی درخواست ڈی پی سی میں بھجوائے جانے سے قبل ہی محکمہ تعلیم کا عملہ ان کے کاغذات میں جان بوجھ کر ہیرا پھیری کرتا ہے تاکہ ان پر اعتراضات لگا کر ان کی ترقیاں رکوائی جائیں ٹیچرز نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف‘ صوبائی وزیر تعلیم ‘ ڈی سی او سرگودھا سے فوری طور پر ٹیچرز میں پائی جانیوالی بے چینی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :