گندم کی فصل کی بہتر نگہداشت کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی نہایت ضروری ہے ،محکمہ زراعت پنجاب

بدھ 28 جنوری 2015 14:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ گندم کی فصل کی بہتر نگہداشت کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی نہایت ضروری ہے ،جڑی بوٹیاں گندم کی فصل سے ہوا،پانی ،روشنی اور خوراک کی حصہ دار بن کر پودے کو کمزور اور سالانہ پیداوارکو 14سے 42فیصد تک کم کر دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق جڑی بوٹیاں گندم کی فصل سے ہوا ،پانی ،روشنی اور خوراک کی حصہ دار بن جاتی ہیں جس سے فصل کے پودے کمزور پڑجاتے ہیں ۔

انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی شناخت، کنٹرول کے مختلف طریقوں، سپرے کی احتیاطی تدابیر،کھاد کے مناسب استعمال،آبپاشی اور دیگر زرعی مسائل پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کیلئے جاری منصوبوں،گندم اور کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی،جعلی ادویات وکھاد کیخلاف مہم کے مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :