دو مختلف واقعات میں 8 اوباش نوجوانوں نے دو خواتین کو اغواء کرلیا

بدھ 28 جنوری 2015 14:51

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) دو مختلف واقعات میں 8 اوباش نوجوانوں نے دو خواتین کو اغواء کرلیا ‘ بتایا گیا ہے کہ موضع لوکڑی کے رہائشی غلام شبیر کی جواں سالہ بیٹی عاصمہ سحر کو نوازش وغیرہ تین افراد نے زناء کی خاطر اغواء کرلیا‘ اسی طرح مجاہد کالونی کے صفدر عباس کی پھوپھی مہوش زمان کو امجد ‘ شفیع محمد‘ سجاد وغیرہ 5 افراد نے زناء کی خاطر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔