ٹیل پرآباد زمیندار اورکاشتکار نہری پانی کی عدم فراہمی سے استحصال کاشکار ہیں،صوبائی صدر ایگری فورم پاکستان

بدھ 28 جنوری 2015 14:57

خان پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ضلع رحیم یارخان کے کاشتکاروں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی توجہ ضلع بھرمیں بڑے پیمانے پرنہری پانی کی چوری، ٹیلوں پر پانی کی عدم فراہمی اور واپڈاسکارپ6 منصوبہ کی جانب مبذول کراتے ہوئے کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایگری فورم پاکستان پنجاب کے صدر چوہدری احمد علی اخترنے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ٹیل پرآباد زمیندار اورکاشتکار نہری پانی کی عدم فراہمی سے بری طرح استحصال کاشکار ہیں تو دوسری طرف ضلع بھرمیں واپڈا سکارپ6کے تحت چلنے والے بیشترٹیوب ویل بند ہونے کے باعث ضلع میں سیم و تھور کا مسئلہ انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے جس سے لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی سیم و تھور کے باعث بنجر اورناکارہ ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وارہ بندی کرتے ہوئے زمینداروں اور کاشتکاروں کوا عتماد میں لے کر یکساں اورمنصفانہ بنیادوں پر نہری پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور بڑے پیمانے پر پانی کی چوری کا سلسلہ روکنے کیلئے چھوٹی بڑی نہروں کی سطح پر ایسی مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جن میں علاقہ کے عوام کی نمائندگی ہو اور کسانوں کوبلا سود زرعی قرضے فراہم کئے جائیں تاکہ وہ سود پر مہنگے داموں کھادیں، بیج ، زرعی ادویات اوردوسری اشیاء خریدنے پر مجبور نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :