جیسی رائیڈرکو چیریٹی باکسنگ میچ میں حصہ لینے سے روک دیاگیا

بدھ 28 جنوری 2015 15:49

ولنگٹن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) نیوزی لینڈ متنازعہ جارح مزاج بیٹسمین جیسی رائیڈر کو نیوروسائیکالوجسٹ ران ڈک چیریٹی باکسنگ میچ میں حصہ لینے سے روک دیا۔ ڈاکٹرکا کہناہے کہ جیسی رائیڈرکی سر کی انجری اس طرح کے میچوں کی اجازت نہیں دیتی۔

(جاری ہے)

جیسی رائیڈرکو28مارچ کو کرائسٹ چرچ میں باکسنگ کے چیریٹی ٹورنامنٹ سپر8کروزرویٹ کے میچ میں کیمرون سلیٹر سے مقابلہ کرناہے،رائیڈر کودوسال قبل کرائسٹ چرچ میں ہی بار میں جھگڑے کے باعث سر میں شدید چوٹیں آئی تھیں اور وہ56گھنٹے کوما میں رہے تھے۔ جیسی رائیڈر اسے قبل بھی چیریٹی باکسنگ میچوں میں حصہ لے چکے ہیں تین سال قبل انھوں نے ریڈیو صداکار مارک واٹسن کو ناک آوٴٹ کیاتھا۔