سی ڈی اے میں کرپشن کے الزام میں ہٹائے گئے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ عامر شہزادکو دوبارہ بحال کر دیا

بدھ 28 جنوری 2015 15:49

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) سی ڈی اے میں کرپشن کے الزام میں ہٹائے گئے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ عامر شہزاد کی دوبارہ بحالی چیئرمین سی ڈی اے کا صوابدیدی اختیار تھا ، دوبارہ بحالی کسی دباؤ میں نہیں کی گئی ۔ وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے میں قواعد و ضوابط سے ہٹ کر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے الزام میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات عامر شہزاد قومی اسمبلی کی اعلیٰ شخصیات کے دباؤ پر دوبارہ بحال ہوگئے عامر شہزاد کو موضع سنگجھانی سیکٹر سی 15 اور ای 12 کے متاثرین کو سینکڑوں پلاٹ الاٹ کئے گئے لیکن تاحال متاثرین قبضہ حاصل نہ کرسکے جبکہ ان پر قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پلاٹس الاٹ کرنے کے جرم میں سینٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے نوٹس لینے پر سی ڈی اے چیئرمین معروف افضل نے ڈپٹی لینڈ و بحالیات سے ہٹا کر ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈنیشن لگایا تھا اس حوالے سے جب اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

28 جنوری 2015ء نے سی ڈی اے سے رابطہ کیا تو بتایا گیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو آرڈنیشن عامر شہزاد کو دوبارہ ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ افیکٹیز فیاض احمد احمد وٹو کو ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ تعینات کرنا چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی صوابدید ہے اور معروف افضل نے کسی کے پریشر میں آکر فیصلہ نہیں کیا جبکہ عامر شہزاد کی کرپشن کے حوالے سے ترجمان سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ان پر کسی قسم کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور نہ ہی موصوف نے کوئی کرپشن کی ہے اگر کسی کے پاس ثبوت موجود ہیں تو وہ سی ڈی اے میں پیش کرے

متعلقہ عنوان :