مسٹر و جونےئر مسٹر ڈسٹرکٹ و ڈویژن فیصل آبادکے مقابلے 30 جنوری کو شبنم سینما ہال سمندری روڈ میں ہوں گے

بدھ 28 جنوری 2015 15:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)مسٹر و جونےئر مسٹر ڈسٹرکٹ و ڈویژن فیصل آبادکے مقابلے 2015ء 30 جنوری کو شبنم سینما ہال سمندری روڈ میں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انفارمیشن سیکرٹری طارق محمود بھٹی نے بتایا کہ کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) نسیم نوازمقابلوں کا افتتاح کریں گے ۔ جبکہ وزیر مملکت عابد شیرعلی اور ڈی سی او نورالامین مینگل انعامات تقسیم کریں گے ۔پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال ،صدر پنجاب شیخ محمد الیاس اور صدر ڈسٹرکٹ فیصل آباد میاں بشیر اعجاز و دیگر اہم شخصیات مقابلہ میں موجود ہوں گی