پشاور،پولیس لائنز ٹیلی کمیونیکیشن ہیڈ کوارٹرز میں تقریب تقسیم اسناد

بدھ 28 جنوری 2015 16:35

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پولیس لائن پشاور میں ٹیلی کمیونیکشن برانچ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹیلی کمیو نیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا ظفر علی خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ جنہوں نے ڈرائیورز ریفریشر کورس کے گیارویں بیج کے شرکاء میں سر ٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا پولیس ڈرائیوران کے لئے ٹیلی کمیونیکیشن پشاور میں 15یوم کا کورس شروع کیا گیا ہے ۔ جس میں پولیس ڈرائیوران کو نظم و ضبط ، اخلاقیات ، ڈرائیونگ کے بنیادی اُصول ، میکینکل والیکٹریکل فالٹ ، ٹریفک کے اشاروں اور سرکاری گاڑیوں کی حفاظت ، دیکھ بھال کے بارے میں تفصیلاََ سکھایا جاتا ہے ۔ اس سلسلے میں اب تک 11کورسز منعقد کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس میں مجموعی طور پر 183ڈرائیوران کو مندرجہ بالا اُمور سے متعلق تفصیل سے تربیت دی گئی ہے۔ مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن ظفر علی خان نے کورس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ کورس کے دوران حاصل کردہ تربیت کا عملی مظاہرہ فیلڈ ڈیوٹی کے دوران بروئے کار لائیں تاکہ عوام کو ٹریفک کے حوالے سے بہتر اور نمایاں تبدیلیاں محسوس ہو سکیں۔ ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے کورس کے شرکاء میں کورس سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ ایس پی ایم ٹی قمر زمان خان اور انچارج ڈرائیور ریفریشر کورس ارباب سمین جان اور لائن آفیسر شیر ولی خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :