بھارتی وزیرمملکت برائے خارجہ امور سشما سوراج 13 فروری سے چین کا دورہ کریں گی

بدھ 28 جنوری 2015 16:38

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) بھارت کی وزیرمملکت برائے امور خارجہ سشما سوراج13 فروری سے چین کا دورہ کریں گی۔ بھارتی میڈیا نے وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ اپنے چینی ہم منصب وانگ لی کی دعوت پر13 فروری سے چین کا دورہ کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس دورے کے دوران بھارت اورچین کے مابین دو طرفہ تعلقات اور دیگراہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ بیجنگ میں قیام کے دوران سشما سوراج دوسرے بھارت چینی میڈیا فورم کا افتتاح بھی کریں گی۔

متعلقہ عنوان :