نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم ولنگٹن پہنچ گئی

بدھ 28 جنوری 2015 16:39

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ سے ولنگٹن پہنچ گئی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے اکتیس جنوری کوکھیلا جائے گا،کرائسٹ چرچ میں ہونے والیدو پریکٹس میچز کھیلنے کے بعد گرین شرٹس نے ولنگٹن میں ڈیرے ڈال لئے، قومی شاہینوں نے بدھ کے روز پریکٹس کے بجائے آرام کیا ٹیم مینجمنٹ کے ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی فٹنس مسائل کی میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور جمعرات کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے،ٹیم انتظامیہ نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی کرنا معمول کی بات ہے پاکستانی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ ٹیم کے تین کھلاڑی وہاب ریاض، احسان عادل اور صہیب مقصود فٹنس مسائل سے دوچار ہیں، جن کی جگہ شعیب ملک، سہیل تنویر اور اظہرعلی کو اسٹینڈ بائی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :