پہلے اقراء گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں شمع کلب نے شاہ جمخانہ کلب کو9 وکٹوں سے ہرادیا

بدھ 28 جنوری 2015 16:39

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پہلے اقراء گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں شمع کلب نے شاہ جمخانہ کلب کو9 وکٹوں سے ہرادیا۔ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پر شاہ جمخانہ کلب نے مقررہ 35 اوورز میں 25اوورز میں 121رنز بنائے۔ عادل شاہ نے 39 اور عرفان اللہ نے 19 رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

شمع کلب کی طرف سے احمد ندیم اور حماد الحسن نے 3,3 ارسلان نے دو جبکہ شعیب خان اورآیاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں شمع کلب نے سولہ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا‘ حمادالحسن نے 50‘ شعیب خان نے 53اور زر محمد نے 10رنز بنائے۔ شاہ جمخانہ کلب کی طرف سے عرفان اللہ نے ایک وکٹ حاصل کی میچ میں امپائرنگ کے فرائض جعفر حسین اور احمد ندیم نے سر انجام دئیے جبکہ سکورنگ شھیر جمال نے کی۔

متعلقہ عنوان :