گرلز فٹبال چمپئن شپ میں گورنمنٹ فرنٹئیر کالج فار ویمن نے گورنمنٹ گرلز کالج تاجو بی بی کو شکست دیکر فائنل جیت لیا

بدھ 28 جنوری 2015 16:40

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پہلی بورڈ انٹر کالجز گرلز فٹبال چمپئن شپ میں گورنمنٹ فرنٹئیر کالج فار ویمن نے گورنمنٹ گرلز کالج تاجو بی بی کو شکست دیکر فائنل جیت لیا۔

(جاری ہے)

بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام بورڈ فٹبال گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میچ میں گورنمنٹ فرنٹیئر کالج فار ویمن کی ٹیم نے تاجو بی بی گرلز کالج کو چار صفر گول سے شکست دی۔

فرنٹئیر کالج کی جانب سے کائنات نواز ، آسیہ ، نمرا اور انم نے گول سکور کئے ۔ اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں فرنٹئیر کالج فار ویمن کی ٹیم نے پشاور ماڈل گرلز ڈگری کالج کو تین صفر سے ہرایا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں تاجوبی بی گرلز کالج کی ٹیم نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول جوگیواڑہ کو 2-0سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :